ملکی تاریخ کے پہلے آسٹروٹرف کرکٹ سٹیڈیم کاافتتاح



چمن (ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم کا صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں افتتاح کردیا گیا۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ شاٹ کھیل کر اسٹیڈیم کا افتتاح کیا اور اسٹیڈیم کا انتظام کرکٹ ایسوسی ایشن کے سپرد کردیا۔اس موقع پر ملک کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم پر چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے

درمیان ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہو گیا ہے اور بہت جلد ملک کے بڑے کرکٹرز بھی یہاں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتحال واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے اور ہم جہاں بھی جاتے ہیں، لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں بنانے کا کہتے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں امن اور ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے اور ہم بلوچستان کی حکومت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved