پہلے ٹیسٹ میں نیو ز ی لینڈ کیخلا ف یا سر شاہ کا جا دو چل گیا ، پو ری ٹیم کتنے رنز پر آئو ٹ کر ڈالی ؟ جانئے



ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔کیویز ٹیم نے کھیل کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز

اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔پاکستانی باؤلروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے جیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے،وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ اور ہنری نکولس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے112رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد نکولس 55رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم محض3رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور واٹلنگ59رنز بنا کر لیگ سپنر کا ہی شکار بنے جنہوں نے نیل ویگنر کو رن بنانے کا موقع دیئے بغیر اسی اوور میں کلین بولڈ کرکے 15ویں بار اننگز میں اپنی 5وکٹیں مکمل کیں ،حسن علی نے اش سوڈھی کو18رنز پر بولڈ کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی اور پھر بولٹ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار اننگز میں 5وکٹیں مکمل کیں،کیویز کی پوری

ٹیم249رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کے لیے حسن علی اور یاسر شاہ نے 5،5وکٹیں لیں ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی اور کیویز کے خلاف 74رنز کی مجموعی برتری حاصل کی تھی ۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد

پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 ءمیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اسی کے ہوم گراؤنڈ پر1-0سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونےوالی ٹیسٹ سیریز1-1سے برابر رہی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جب کہ21 میچ ڈرا رہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved