پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے والا ہے؟



اسلام آباد : پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے والا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ویرات کوہلی کو دیے گئے مبارکباد کے پیغام کا پس پردہ مقصد سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد کا پیغام دینے کے بعد کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے دھماکہ خیز انکشاف بھی کیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے تو لوگوں کو اس بات سے کیا تکلیف ہے۔
پاکستان کے عوام خاص کر شائقین کرکٹ پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نجم سیٹھی کا نہیں بلکہ احسان مانی کا کرکٹ بورڈ ہے۔ وزیراعظم کے مبارکباد کے پیغام سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان پیدا ہو رہا ہے تو اس سے ناقدین کو خوامخواہ میں تکلیف ہو رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات کے میدانوں کی بجائے پاکستان کے میدانوں میں آ کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملک کی کسی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی جس پر بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اوربھارتی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved