فٹبال کے بڑے ستارے کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے



کراچی عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔36سالہ ریکارڈوکاکا اور46سالہ لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہان انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔کاکا اور فیگو
کاکا اور فیگو
کاکا اور لوئیس فیگو پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے، کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر سٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں رات8بجے مقامی مال میں صحافیوں اور فینز سے ملاقات کریں گے ۔
پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر سٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر سٹار فٹ بالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنےوالے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سیملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ سکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نژاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آئے ہیں ۔دونوں فٹبالرز دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ کراچی پہنچے ہیں اوردورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved