تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز باوٴلرز کے نام لیکن آخری چند اوورز صرف 17رنز پر کتنے پا کستانی بلے باز آئو ٹ ہو گئے ؟ جان کر ہر پا کستانی کو شدید غصہ آئے گا



جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک ) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 17رنز سکور کرلیے ہیں ،اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی تھی ۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس

جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم او ر ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کے لیے 126رنز جوڑے ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 90رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے ، ہاشم آملا بھی اپنے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ،ڈی برائن اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد ڈی برائن 49رنز بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں محض33رنز پر گریں اور پوری ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کے لیے فہیم اشرف نے3جبکہ محمد عباس،حسن علی اور محمد عامر نے2،2اور شاداب خان نے ایک وکٹ لی ۔پاکستان کے لیے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان مسعود2رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور17رنز تک پہنچا دیا ،پروٹیز کے لیے

فلینڈر نے2وکٹیں لیں۔میزبان ٹیم کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد

شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں ان کی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 ءمیں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔ پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کے خلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved