”ورلڈ الیون کا کپتان بن کر پاکستان گیا تو وہاں دیکھا کہ۔۔۔“ فاف ڈوپلیسی نے پاکستانیوں کے دل ’لوٹ‘ لئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو شکریہ ادا کرنے کیلئے بھی الفاظ نہیں ملیں گے



کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو ایک مرتبہ پھر بہترین قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کی دورہ پاکستان کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں نے دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی، بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ

پاکستان محفوظ رہا اور وہاں بہت ہی بہترین سیکیورٹی تھی، پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک ہے اور پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہئے۔فاف ڈوپلیسی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ماضی کے برعکس اس مرتبہ مثبت ردعمل دیا ہے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے مثبت جواب ملنے کے بعد گزشتہ روز ایک اور بڑی پیش رفت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ کے دورہ پاکستان پر رضامندی کی صورت میں سامنے آئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ہی اعلان کیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات ٹھیک ہے تو کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ فاف ڈوپلیسی نے ایسے موقع پر پاکستان میں سیکیورٹی کو بہترین قرار دے کر پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا حق ادا کیا ہے کیونکہ اس سے ناصرف دیگر آسٹریلین کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور دیگر ٹیموں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی

کہ وہ پاکستان آ کر کھیلیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved