پاکستان سپرلیگ کی بڑی کامیابی، فیلڈنگ کے بے تاج بادشاہ جونٹی رہوڈز نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی



دبئی(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق مشہور کرکٹر جونٹی رھوڈز کو مائیکل سلیٹر کی جگہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے لیے کمنٹری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے پاکستان اور دبئی جانے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔پی ایس ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکل سلیٹر ذاتی وجوہات کے باعث اس مرتبہ کمنٹری

نہیں کریں گے جس کے بعد جونٹی رہوڈز کو شامل کیا گیا ہے۔جونٹی رہوڈز نے 90 کی دہائی میں بہترین فیلڈنگ سے دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں اضافہ ہوا تھا اسی طرح پاکستان میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کے باعث کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کمنٹری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پاکستان کے مختلف دوروں میں بہترین یادیں ہیں اس لیے آپ تصور کرسکتے ہیں میں پی ایس ایل 2019 کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان جانے کے لیے کتنا پرجوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کریئر کے دوران وہاں میں نے کھیلنے علاوہ کوچنگ کی، میں جانتا ہوں کہ اس ملک میں کتنا پرجوش ٹیلنٹ ہے اور ایونٹ اور کھلاڑیوں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد کوچنگ، کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ میں مخلتف عہدوں پر کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔جونٹی رہوڈز 21 فروری کو شارجہ میں پی ایس ایل 2019 کے پہلے راؤ نڈ میں شامل ہوں گے اور پاکستان میں ہونے والے میچوں

سمیت ٹورنا منٹ کے اختتام تک کمنٹری ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ پی ایس ایل 2019 کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جہاں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved