شعیب ملک نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں



ابوظہبی (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈ ر شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں اپنے19سال مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ 36سالہ شعیب ملک نے نیو زی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ ون ڈے کرکٹ میں لمبا ترین کیریئر سچن ٹنڈولکر کا رہا ہے جنہوں نے

18دسمبر1989ءسے 18مارچ2012ءکے دوران 22سال اور 91دن میں بھارت کے لیے463میچز کھیلے تھے ، سر ی لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے 26دسمبر1989ءسے28جون 2011ءکے دوران21سال 184دن میں لنکن ٹائیگرز کے لیے445میچز کھیلے تھے ، پاکستان کے جاوید میانداد نے 11جون1975ءسے 9مارچ1996ءکے دوران 20سال اور 272دن میں گرین شرٹس کے لیے 233مقابلوں میں حصہ لیا ۔ قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر شاہدآفریدی نے18سال169دن میں 398، لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے 18سال 101دن میں356میچز اور سابق کپتان عمران خان نے17سال 207دن میں175ون ڈے میچز کھیلے تھے ۔ اس سے قبل ایک انٹر ویو میں شعیب ملک کا کہنا تھاکہ وہ اس وقت اپنے بیٹے اور اہلیہ کو بہت مس کررہے ہیں ،اس وقت عمومی طور پر آپ کی فیملی کو آپکی ضرور ت ہوتی ہے لیکن وہ اس موقع پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرز ا کوا س بات کا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے انہیں کہاکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے اس لیے آپ کو وہاں جانا چاہیئے ، اس وقت انہیں میری سخت

ضرورت تھی لیکن انہوں نے مجھے قومی ٹیم کے نمائندگی کرنےکی ترغیب دی ، ان کے اس عمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا معاملہ ہو تو دوسری چیزیں ثانوی ہوجاتی ہیں ،بیٹے کا نام اذہان رکھا ،اس کی بہت یاد آتی ہے اور جب موقع ملتا ہے ویڈیو کال پر اسے دیکھ لیتا ہوں ،جیسے ہی قومی ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ ہوں گا واپس اس کے پاس جاﺅں گا ۔ شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دنیا بھر سے اپنے چاہنے والوں کے پیغامات ملے جس کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں کیوں کہ الفاظ شکر گزار ہونے کے لیے کم پڑ گئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام کی عارضی تعطلی کا سامنا
ملک بھر میں بارشیں اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی
حاجی عبد الوہاب کے انتقال کے بعدنیا امیر کون ہوگا؟ بالآخر حتمی اعلان کردیا گیا ، نام بارے پتہ چل گیا
انتہائی افسو سنا ک بر یکنگ نیوز
مشن پرواز 1مکمل : فخر عالم نے دوسرے مشن کا اعلان کردیا
پاک چین ریلوے کے درمیان ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved