والد بننا مشکل ہے یا پھر ویرات کوہلی کو گیند کروانا؟ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دلچسپ جواب دے دیا



اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر آج کل ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تاہم ایک سپورٹس چینل نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران کھلاڑی سے انتہائی دلچسپ نوعیت کے کئی سوالات کی گئے جن کے محمد عامر نے جوابات دیئے۔ کھلاڑی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق چینل کے نمائندے

نے محمد عامر سے سوال کیا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے یا پھر کوہلی کو گیند کروانا ؟ “ محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں “۔پیسر سے اگلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے” جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ “ محمد عامر نے یہ سوال سنا تو زیر لب مسکرائے اور ایسا جواب دیدیا کہ شاید سوال پوچھنے والا شخص بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہو گا کیونکہ اب بیوی کے خلاف تو کوئی بھی نہیں جا سکتا، خیر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یار یہ تھوڑا حیران کن ہو گا کیونکہ جو میری اہلیہ ہے اس کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے۔“انہوں نے گانا گنگناکر بھی سنایا کہ ” تم سے جدائی کیونکر ہوئی تھی جبکہ محبت دونوں نے کی تھی“۔محمد عامر سے نمائندے نے سوال کیا کہ ”اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟ “ کھلاڑی نے بلا ججھک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شاہد کپور ‘ ‘ ، عامر کے جواب سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ممکنہ طور پر شاہد کپور ان کے پسندیدہ اداکار ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ

انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کی کونسی فلم دیکھی ہے تو انہوں نے دپیکا پڈوکون کی فلم ”پدماوتی“ کا نام لیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved