سمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا



کینبرا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی ایک سالہ سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی

سکواڈ کا اعلان کیا ہے، اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔5 فاسٹ باؤلرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے 5فاسٹ باؤلرز ہیں،جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکا م رہے ہیں ۔ سکواڈ میں دو سپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زامپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوئنس اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved