مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم سے باہرہونا سمجھ سے باہر ہے ورلڈ کپ ٹیم میں مبینہ طور پر نظرانداز کئے جانے پر وہاب ریاض بھی حیران



لاہور(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کن وجوہات پر انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل کارکردگی کے باوجود ممکنہ ٹیم میں ان کا نام نہ آنا حیران کن ہے ، اس صورتحال پر وہ بہت

پریشان ہیں اور ان کے پاس اب کھونے کو کچھ نہیں ہے کیونکہ جو کچھ تھا وہ سب لے لیا گیا ہے۔وہاب ریاض نے امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ اللہ پر یقین ہے کیونکہ میں نے سخت محنت کی تھی اور وہ رائیگاں نہیں جائےگی۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض نے اپنا آخری ون ڈے 2 سال قبل چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ بھی گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا۔33سالہ وہاب ریاض نے کہاکہ ہر کھلاڑی کا اچھی کارکردگی دکھانے کا مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہوتا ہے اور میری بھی یہی کوشش ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلوں لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کن وجوہات کی بناءپر مجھے نظرانداز کیا جارہا ہے۔فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ پاکستان کپ میں مشکلات کے باوجود سخت محنت کی،وہاں بالنگ کیلئے بہت جان لگانا پڑی۔ میں نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے سخت محنت سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں میرا نام نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میری قسمت میں ہوگا تو میں ضرور پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہاب ریاض مستقل عمدہ

کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین فارم اور رفتار کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔حال ہی میں ختم ہونےوالے پاکستان کپ میں بھی انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور بیٹنگ کیلئے سازگار پچز پر عماد بٹ کے ہمراہ 10وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے تاہم وہاب اس لحاظ سے ممتاز رہے کہ ان کا سٹرائیک ریٹ اور اوسط دونوں عماد بٹ سے بہتر تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved