ورلڈ کپ 2019ء کیلئے 15رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان، سب کا پسندیدہ کھلاڑی ٹیم سے باہر



نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے پانچ رکنی سلیکشن پینل نے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے ساتھ مشورے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)،روہت شرما(نائب کپتان)،مہندرا سنگھ دھونی(وکٹ

کیپر)،شیکھر دھون، کیدھر جادھو، محمد شامی، جسپریت بمراہ، وجے شنکر، ہاردک پانڈیا،لوکیش راہول،دنیش کارتھک ،یزوندرا چاہل،کلدیپ یادو،بھونیشور کمار اورروندرا جدیجہ شامل ہیں ۔نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ اور امبتی رائیڈو ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے بعد بھارت ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکوا ڈ کا اعلان کرنے والا تیسرا ملک ہے،آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم 5جون کو جنوبی افریقہ کے خلا ف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 16جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلا ن



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved