وہی ہواجس کاخدشہ تھا،عمر اکمل نے پوری ٹیم کو ”رگڑا“ لگوا دیا انگلینڈ میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ ہر کھلاڑی بے اختیار عمر اکمل سے کہہ اٹھے ”ہم نے تمہارا کیا بگاڑا تھا؟“



لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں عمدہ کارکردگی کے باعث طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنا کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھیج دیا گیا۔اس سیریز میں وہ خاطر خواہ کارکردگی تو نہ دکھا سکے البتہ ٹیم کے

کھلاڑیوں کیلئے نئی مشکلات ضرور کھڑی کر دی ہیں کیونکہ ان کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد انگلینڈ میں ورلڈکپ کے دوران کرفیو نافذ کر کے کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سنگین واقعہ رونما ہوا جسے سامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مئی 2016 میں مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے کرفیو ٹائمنگ ختم کردیئے گئے تھے تاہم کھلاڑی از خود ذمے داری کا مظاہرہ کرکے میچ سے قبل رات کو جلد اپنے کمروں میں آ جاتے تھے لیکن ٹیم منیجر طلعت علی ملک کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کہ میچ سے قبل رات کو کرفیو لگا کر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ جلد کمروں میں آئیں۔طلعت علی نے نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مکی آرتھر ہیڈ کوچ بنے ہیں ہم نے کوچ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کرفیو ٹائمنگ ختم

کردیئے تھے لیکن انگلینڈ کے موجودہ دورے میں میچ سے قبل رات کو کرفیو لگانے پر غور کررہے ہیں۔چونکہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے تمام میچز دن میں کھیلنے ہیں اس لئے میچ سے ایک دن قبل کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ جلدی کمروں میں آجائیں اور میچ والی صبح تازہ دم ہوکر گراؤنڈ میں اتریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اعظم خان بھی کرفیو ٹائمنگ ختم کرنے کے حامی تھے اور ان کے دور سے کر فیو ختم کرنے کا سسٹم ٹھیک انداز میں چل رہا تھا تاہم عمر اکمل نے دبئی میں ڈسپلن توڑ کر ٹیم انتظامیہ کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔عمر اکمل ایک بار پھر ڈسپلن توڑنے اور رات گئے ہوٹل سے باہر رہنے کی پاداش میں جرمانے کی زد میں آئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرنے کیساتھ ساتھ تنبیہ بھی کی۔ دبئی میں پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل سے قبل دبئی میں عمر اکمل رات گئے ہوٹل سے باہر رہےدبئی میں پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل سے قبل دبئی میں عمر اکمل رات گئے ہوٹل سے باہر رہے اور صبح پانچ بجے ہوٹل پہنچے جس سے

وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

Image result for umar akmal



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved