ورلڈکپ سے قبل ایک مر تبہ پا کستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں۔۔۔؟



انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے مشن ورلڈکپ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، آصف علی، جنید خان اور شاداب خان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ حفیظ اور شاداب کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ کے حوالے سے

ذرائع کا کہنا ہے کی وہ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چوتھے ون ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔اجلاس میں سینیئر بلے باز شعیب ملک کی فارم اور فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اگر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی بات کی جائے تو ان کی میچ فٹنس پر بھی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو کچھ تحفظات ہیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز کے چوتھے ون ڈے کے بعد دو کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور ورلڈکپ کا حتمی 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ محمد عامر اور آصف علی کا مستقبل کیا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved