شاداب خان کی ورلڈ کپ کیلئے دستیابی پر مکی آرتھر مسرور



لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر مکمل فٹ لیگ سپنر شاداب خان کی ورلڈ کپ کیلئے دستیابی کی خبر سن کر پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان کرکٹر کو ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بیتاب ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شاداب خان موجودہ دور کا بہترین سپنر اور ٹیم کا اہم رکن ہے جس کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت اور

ڈریسنگ روم میں موجودگی سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رہتے ہیں اور کھلاڑیوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی تحریک پیدا ہو جاتی ہے جس سے نتائج پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے آنے سے نوجوان اور باصلاحیت سکواڈ میں مزید توازن پیدا ہو جائے گا اگرچہ انہیں اس بات کا بھی بخوبی علم ہے کہ شاداب خان کو اپنی سو فیصد اور بہترین روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے ابھی کچھ وقت درکار ہو گا کیونکہ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے کرکٹ نہیں کھیلے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں چونکہ پاکستان کا پہلا میچ 31 مئی کو ہے لہٰذا دو ہفتے کے دوران وہ مکمل فارم اور فٹنس کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ کا کہنا تھا کہ شاداب خان ایک بہادر کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر فٹنس بحال کر کے اس بات کا ثبوت فراہم کردیا ہے اور اب امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے ابتدائی مقابلے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو کر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے اور ان کی عمدہ کارکردگی پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں معاون ثابت ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved