انگلش ٹیم کوبڑاجھٹکا۔۔۔آئی سی سی نے کپتان مورگن پربابندی عائدکردی



لندن (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ کا فیس کا 40فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں تو کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن سلو

اوور ریٹ کے سبب انگلش ٹیم کے کپتان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مورگن کو معطلی کی سزا سنائی اور ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ بقیہ انگلش ٹیم 20فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئی ہے۔آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔مورگن اس سے قبل 22فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کا جرم سرزد کر چکے ہیں اور 12ماہ کے دوران دوبارہ اسی جرم کو دہرانے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔اس پابندی کے سبب آئن مورگن پاکستان کے خلاف جمعہ کو برمنگھم میں شیڈول سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔دوسری جانب انگلش بلے باز جونی بیئراسٹو کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں انگلش اننگز کے 29ویں اوور میں آؤٹ ہونے پر بیئراسٹو نے اسٹمپس پر بلا مارا تھا اور اسی وجہ سے ان کی سرزنش کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا

گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved