امام الحق نے کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ، اس کے بعد پی سی بی نے قومی کرکٹر کو کیا شاندار سرپرائزدیا؟



برسٹل(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور 131 گیندوں پر ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے

والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم اگلے ہی میچ میں امام الحق نے یہ ریکارڈ فخر زمان سے چھین لیا۔ ماضی کے اسٹار بیسٹمین اعجاز احمد نے 1999 میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز بنائے تھے جب کہ 1987 میں جاوید میانداد نے 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس ہر پی سی بی نے قومی کھلاڑی کو بے حد خراج تحسین پیش کیا ہے ، جس پر شائقین خوش ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved