آصف علی اور محمد عامر کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ



لاہور(نیوزڈسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورسلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں

شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔27 سالہ آصف علی نے ساﺅتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔رواں سال اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں اور ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں،پیسر کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آشیر باد اور انگلینڈ کےخلاف دو میچز میں باﺅلرز کی ناقص پرفارمنس نے ان کا راستہ صاف کر دیا ہے۔51 ون ڈے میچز میں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں لینے والے محمد عامر اپنے آخری 14 میچز میں محض 5 وکٹیں لے سکے تھے تاہم وہ انگلینڈ کےخلاف آخری دو ون ڈے یا ورلڈ کپ ورام اپ میچز میں کھیلے بنا براہ راست میگا ایونٹ میں کھیلیں گے ۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے شریک ٹیموں نے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے، ورلڈ کپ شروع

ہونے سے ایک ہفتے قبل تک ٹیموں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹیم میں رد و بدل کرسکتے ہیں جبکہ 23 مئی کے بعد ٹورنامنٹ کمیٹی سکواڈ میں میڈیکل یا کسی اور بنیاد پر ہی تبدیلی کی اجازت دیگی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved