عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھلائے بغیر ورلڈ کپ سے نکالنا غیر منصفانہ ہے،رمیزراجہ



کراچی(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورسلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں

شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد سابق کرکٹر رمیزراجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھلائے بغیر ورلڈ کپ سے نکالنا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹیں ہیں اور یہاں سٹار بننے کا اچھا موقع ہے ایسے موقعے پر عابد علی کو نہ کھلانا ان کے ساتھ ناانصافی ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹونٹیاور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلینڈ کے 373 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 361 رنز بناپائی تھی،تیسرے ون ڈے میچ میں شاہیوں کے 358 رنز کا تعاقب انگلینڈ نے محض 45ویں اوور میں کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راﺅنڈ شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں اور وہ جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved