ہندوستانی شر پسند سوشل میڈیا صارف کا کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر شرمناک رد عمل



لاہور(نیوزڈیسک) ہندوستانی شر پسند سوشل میڈیا صارف کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پرسامنے آنے والے شرمناک رد عمل کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شرپسند کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا 20مئی کی رات امریکا میں انتقال ہو گیا تھا۔ آصف علی کی

19ماہ کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا، نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے، آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔ قومی کرکٹر کی بیٹی کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا ان کے ساتھ ہمدردی کا بھرپور اظہار کیا گیا وہیں ایک ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کے ٹویٹ نے بہت سوں کو شدید صدمہ دیا،”اکشے وائش ناو“ کے نام سے ٹویٹر استعمال کرنے والے صارف نے اس خبر پر لکھا کہ” مبارک ہو، دنیاسے ایک دہشتگر د کم ہوگیا“۔ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹ ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹ اکشے کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے کھری کھری سنائیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد اکشے نے اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا ۔

ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹ

 

 

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved