وہاب ریاض کو ورلڈ کپ کھیلنے کی بشارت خواب میں ملی



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیاہے جس پر نہایت خوش بھی ہیں اور انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک روز قبل آنے والا خواب بیان کر کے ہر کسی کو حیران کر دیاہے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے دماغی اور جسمانی طور پر میں نے خود کو مکمل تیار رکھا ہواتھا ، میرے والد کی خواہش ہے کہ میں یہ ورلڈ کپ کھیلوں اور مجھے یقین تھا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں گا اور ٹیم کا حصہ ہوں گا۔

جب سے ورلڈ کپ کا سین شروع ہوا تھا میں اتنا زیادہ اس چیز میں تھا کہ میں نے ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو مجھے ہر دوسرے دن خواب آتے تھے جس میں ، میں کبھی مکی آرتھر سے مل رہا ہوتا تھا تو کبھی سیفی بھائی سے ، وہ کبھی مجھے نظر انداز کر دیتے تھے اور کبھی مجھے سلیکٹ کر لیتے تھے۔

تقریباً 8 دن پہلے مجھے خواب آیا جس میں ، میں نے دیکھا کہ انضمام بھائی نے مجھے کال کی اور کہا کہ یہ تمہارا آخری موقع ہے ، تم ورلڈ کپ کھیل رہے ہو ، آخری چانس ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوا اور مجھے انضمام الحق کی کال آئی اور کہنے لگے کہ تیاری پکڑو تم ورلڈ کپ کیلئے جارہے ہو۔وہاب ریاض کا کہناتھا کہ ٹیم کیلئے جو بھی میں کر سکتاہوں وہ میں کروں گا ، کوشش ہو گی کہ اچھا پرفارم کروں اور میری ٹیم کو فا ئدہ پہنچے ، میں نے جتنا بھی ان دوسالوں میں سیکھا ہے اسے ٹیم کیلئے استعمال کروں گا۔ ان کا کہناتھا کہ ہمیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش ہواہے لیکن کبھی بھی چار میچوں میں ہم نے لگاتار300 رنز نہیں بنائے ہیں ، یہ بہت بڑی بہتری ہے ، جس طرح لڑکوں نے محنت کی ہے وہ قابل تعریف ہے تاہم فیلڈنگ کے شعبے میں خرابی رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved