پاک بھارت مقابلہ، سکیورٹی خدشات نے منتظمین کی نیندیں حرام کردیں



مانچسٹر: ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل سکیورٹی خدشات نے منتظمین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں ہوگا، ایک برطانوی اخبار کے مطابق میچ کی سکیورٹی کیلئے انتظامیہ نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، مسلح اہلکاروں کوکسی بھی خطرے کے پیش نظر تعینات کیا جائےگا،

مقابلے کیلئے جوش و خروش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 25 ہزار ٹکٹوں کیلئے 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے درخواست دی تھی،دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بھی اس میچ کی اہمیت کو بڑھا رہی ہے، حکام نے اس مقابلے کیلئے کی جانے والی سکیورٹی منصوبہ بندی پر اپنے ہونٹ سختی سے بند کررکھے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے دوسرے میچز کی نسبت اس میچ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی غیرمعمولی تعداد تعینات ہوگی۔

گریٹرمانچسٹر کی پولیس کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اس مقابلے کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی دہشتگرد کارروائی بھی کرسکتا ہے، اس لیے سٹیڈیم کی چاروں جانب سے سخت نگرانی کی جائے گی۔ آفیسرز اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی نظر رکھیں گے۔ابھی تک ایسی کوئی انٹیلی جنس موصول نہیں ہوئی جس میں کراﺅڈ میں کسی بھی قسم کی بدنظمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہو کیونکہ میدان میں موجود 80 فیصد شائقین کی تعداد برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کی ہوگی۔
2017 میں انہی دونوں ممالک کے درمیان اوول میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی خیروعافیت سے منعقد ہوا تھا۔پولیس مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے درمیان صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود مانچسٹر میں مقیم تارکین وطن میں کسی قسم کی نفرت نہیں پائی جا رہی۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال سکیورٹی انتظامات کے بارے میں کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی، البتہ یہ بات یقینی ہے کہ سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر بھی سخت انتظامات ہوں گے جبکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی پر فوری قابو پانے کیلئے بھی سریع الحرکت پولیس یونٹ بھی موجود ہوگا۔
پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے مانچسٹر کے کیتھیڈرل گارڈنز میں بڑی سکرین بھی نصب کی جائے گی، یہاں پر بھی 3 ہزار سے زائد شائقین کی آمد کا اندازہ ہے اس لیے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved