کرکٹر آصف علی کے بیٹی کے انتقال پر ہندو شرپسند کا قابل افسوس رد عمل



نئی دہلی (نیوزڈیسک) : قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا 20 مئی کی رات امریکہ میں انتقال ہوا۔ آصف علی کی 19 ماہ کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکہ میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکہ میں زیر علاج تھی ۔ بیٹی کی تشویشناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے اور اپنی ڈیوٹی انجام دی۔ قومی کرکٹر کی بیٹی کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ساتھ ہمدردی کا بھرپور اظہار کیا وہیں ایک ہندوستانی شرپسند نے ایسا ٹویٹ کیا جس نے سب کو آگ بگولہ کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہندو شہری اکشے وائش ناو نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال کی خبر پر لکھا کہ ” مبارک ہو،اب دنیا سے ایک دہشتگر د کم ہوگیا ہے۔ ” ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کے اس ٹویٹ نے نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ ہندو صارفین کو بھی مشتعل کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اکشے وائش کا اس طرح کا ٹویٹ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اختلافات ایک طرف لیکن کسی کی معصوم بچی کے انتقال پر اس طرح کا ٹویٹ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ کئی صارفین نے اکشے وائش کا اکاؤنٹ رپورٹ بھی کیا اور ٹویٹر انتظامیہ سے اکشے کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی درخواست کی جس کے کچھ ہی دیر بعد اکشے وائش نامی اکاؤنٹ ٹویٹر سے غائب ہو گیا۔ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ اکشے وائش نے

خود اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے تنگ آ کر اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے جانے پر اکشے وائش کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ اس سارے معاملے میں میں نے ایک مثبت چیز کا مشاہدہ کیا کہ نہ صرف دنیا بھر کے لوگ بلکہ خود ہندو اور بھارتی شہری بھی اکشے وائش کے اس ٹویٹ پر برہم ہیں اور اسے انسانیت کے لیے توہین قرار دے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved