بھارت کےخلاف میچ میں صرف کھیل پر توجہ دیں،وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو ہدایت



لاہور وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے بھارت کےخلاف شیڈول میچ کے دوران ہرطرح کا جشن منانے سے روکدیا، 1992 ءورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان نے گرین شرٹس کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے انڈین فوج کی ٹوپیاں پہنیں اور اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے اپنے پہلے میچ میں بھارتی فوج کے نشان والے گلووز پہنے جس پر کافی تنقید کی گئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی دھونی کو دستانوں پر یہ بیج لگانے سے روکدیا۔

اب ایک بھارتی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کی دیکھا دیکھی پاکستانی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ میں بھارت کےخلاف میچ کے دوران ایسا ہی کچھ کرنےکی خواہش ظاہر کی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو ایسا کرنے سے منع کر تے ہوئے انھیں کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستانی سٹیبلشمنٹ کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے ٹیم کو اپنے پیغام میں واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کھیل سے لطف اندوز ہوں اور بھارت کےخلاف میچ کے دوران کسی طرح کی سیاسی ڈپلومیسی اور جارح پن کا مظاہرہ مت کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved