اسد عمر کا قومی ٹیم پر طنز، محمد عامر کا سابق وزیر کے نام پیغام



سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے عید کی مبارکباد کی ٹوئٹ میں قومی ٹیم پر طنز کرنا قومی کرکٹر محمد عامر کو پسند نہ آیا اور انہوں نے موجودہ حکومت کے سابق وزیر کو آئینہ دکھا دیا۔بدھ کو عیدالفطر کے موقع پر سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ساتھ قومی ٹیم پر طنز کرنا

نہ بھولے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت کو قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے۔تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو سابق وزیر کا یہ انداز پسند نہ آیا اور انہوں نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹ کا اسی انداز میں جواب دیا۔ عامر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جی سر ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ایونٹ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ اب عیدالفطر کے تیسرے جمعہ کو پاکستانی ٹیم برسٹل میں سری لنکن ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved