سب پھرے جان گے ۔۔۔ گزشتہ روز آسٹریلیا بھارت میچ کے دوران یہ آسٹریلوی کھلاڑی کیا کرتا رہا ؟



لندن(ویب ڈیسک) آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوول گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں اور بھارت نے دفاعی چیمپئن کو 36 رنز سے شکست دی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی

جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی اسپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی جاسکتی ہے۔ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹراؤزر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ایرون فنچ نے مزید کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ‘ہینڈ وارمر’ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ایک سال

پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved