بھارتی ٹیم کا غرور ۔۔ مایہ نازکھلاڑی نے بالآخرکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا



ممبئی(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوںکی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304

ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیرکا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔یوراج سنگھ کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، 2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، ایونٹ میں یوراج سنگھ نے ایک سنچری، 4 نصف سنچریاں اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یوراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیض ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے اور آج ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

کا اعلان کردیا۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے، اعلان کے بعد ان کے کروڑوں شائقین افسردہ ہو گئے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved