پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی



ٹاؤنٹن (نیوزڈیسک) پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کر لی گئی، کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے

کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ باؤنسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملےگی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے خوشگوار موسم میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز بھی کیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ٹاؤنٹن کے موسم میں پہلے سے بہتری آئی ہے تاہم بدھ کو بارش کے امکانات

اب بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے صورتحال بدھ کو ہی واضح ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved