ورلڈ کپ کے 2میچوں کے بعدہی بھارتی بیٹنگ لائن کی کمرٹوٹ گئی



لندن (ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنے 2 میچز کی کامیابی کے بعد ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا اور اوپنر شیکھر دھاون انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شیکھر دھاون کے انگوٹھے پر کوٹر نائل کی تیز رفتار گیند لگ گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔شیکھر دھاون مذکورہ میچ میں بیٹنگ کرنے کے بعد

واپس فیلڈنگ کے لیے نہیں آسکے تھے۔بھارتی اوپننگ بیٹسمین نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شیکھردھاون کی انجری کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب وہ کم از کم جون کے مہینے میں ہونے والے بھارتی ٹیم کے تمام میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیکھر دھاون کو بھارتی ٹیم سے ریلیز کر دیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ نوجوان بلے باز شریاس آئیر یا پھر رشبھ پنٹ کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کو جون کے مہینے میں پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved