میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی، محمد عامر



مانچسٹر(نیوزڈیسک) پاکستان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا تھا۔
یاد رہے کہمحمد عامر نے آسٹریلیاکے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کرکے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بہترین باﺅلنگ کرنے والے قومی فاسٹ باﺅلر ہونے کااعزاز اپنے نام کیا تھا انہوں نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےخلاف 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا۔ دوسری جانب کل پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانمصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہے لیکن یہ کوئی جنگ نہیں ہے۔
انھوں نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مداح پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوں لیکن جذباتی ہونے کے بجائے خود پر قابو رکھیں اور کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے بڑا مقابلہ نہ پہلے کوئی ہوا ہے اور نہ کوئی ہو سکتا ہے۔
سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتکے درمیان ہونے والا میچ ہمیشہ پریشر اور دباؤ کا میچ ہوتا ہے اور ان کے زمانے میں بھی دونوں ٹیموں میں تگڑا مقابلہ ہوا کرتا تھا لیکن اب پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی اور اس میں زیادہ تر کھلاڑی بھی کم تجربہ کار ہیں۔ دوسری طرف کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved