ہم میچ ان 3 اوورز میں ہی ہار گئے تھے جن میں 4وکٹوں سے محروم ہوئے :سرفراز



مانچسٹر(نیوزڈیسک) بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ کے میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ حالیہ ناکامی کے بعد پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ درست تھا مگر باﺅلرز نے رائٹ ایریا میں باﺅلنگ نہیں کی اورناکام رہے۔ وکٹ پر روہیت شرما سے نمٹنے کیلئے حکمت

عملی مرتب کی تھی جس پر موثر طریقے سے عمل نہ ہو سکا لیکن ٹورنامنٹ میں اب بھی چار میچز باقی ہیں اور آئندہ اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ پر نمی کے باعث دو سپنر ز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر بھارتی بیٹسمینوں کے کھیل کی تعریف کرنا ہوگی جنہوں نے تمام منصوبہ بندی کو خاک میں ملا دیا۔ ہم یہ میچ ان تین اوورز میں ہی ہار گئے تھے جن میں چار وکٹوں سے محروم ہوئے۔ فخرزمان نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم دیگر بیٹسمین ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ یقینی طور پر ٹورنامنٹ میں سخت صورتحال کا سامنا ہے اور آئندہ تمام میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت89رنز سے شکست دی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved