یاسر شاہ نے اپنا تاریخی اعزاز کس کے نا م کر دیا، جان کر آپ بھی سلام پیش کریں گے



لاہور : ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے 200 وکٹیں لینے کے اعزاز کو اپنی والدہ کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویلے کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ان سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82سال قبل 1936ء میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
کلیری گریمیٹ نے اپنے 36ویں میچ میں 2سو وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے 3میچ قبل ہی اپنے 33ویں میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روی چندر ایشون تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارمانہ 37ویں میچ میں انجام دیا تھا۔
پاکستان کے وقار یونس اور آسٹریلیا کے ڈیننس للی اس فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 38،38میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔

وقت کے اعتبار سے بات کی جائے تو یاسر شاہ تیز ترین 200وکٹیں لینے والے دوسرے بالر ہوں گے کیونکہ انہوں نے یہ سنگِ میل 4 سال اور 42دن میں عبور کیا ہے جبکہ انگلینڈ کے عظیم آل رائونڈر سر این بوتھم نے 4سال 30دن میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ اپنا ورلڈ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔200ٹیسٹ وکٹ لینا میرا خواب تھا،جو آج پورا ہوگیا۔میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کین ولیمسن شاندار کھیلے، ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ہم اب بھی میچ جیت سکتے تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کیچ چھوٹ جاتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved