پیر , فروری 22 2021
صفحہ اول / کھیل / نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ میں ہونے والی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی طرف سے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائں گے جو کہ شیڈول کے مطابق 18، 20اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 18 رکنی ٹیم، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان بابراعظم اور پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوینٹی میچز کے لئے اعلان کردہ 18 رکنی ٹیم میں حسین طلعت اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کے خلاف  کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ رہنے والے روحیل نذیر،فخر زمان اور ظفر گوہر دورہ نیوزی لینڈ کے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق فی الحال قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کی ٹیم کرائسٹ چرچ  میں موجود ہے جہاں وہ اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کررہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آٹھ دسمبر کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن جائیں گی، جہاں ان کا قیام بھی الگ الگ ہوٹلوں میں ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو ابھی تک نیوزی لینڈ  میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی واحد وجہ 53 رکنی قومی سکواڈ میں شامل دس کھلاڑیوں میں کرونا وائرس تصدیق ہونا ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اور شاہینز  دونوں نو دسمبر  2020 سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مطابق جب آئندہ دو روز میں  قومی ٹیم جب اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے یہاں سے روانہ ہو گی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا اورپھر اس وقت ٹیم کی تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونےپر مرکوز ہوجائے گی۔‘

اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو یہ اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک اچھی ٹیم ہے اور حال ہی میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی ٹوئنٹی کی چھٹی بہترین ٹیم ہے۔‘

ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں  بھی انہی لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے جو گذشتہ چند عرصے سے مسلسل سکواڈ میں شامل رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ:

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، سرفراز احمد ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان،حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف،عثمان قادر،وہاب ریاض، فہیم اشرف،موسیٰ خان اور عبداللہ شفیق۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.