واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے فنگر پرنٹ کا فیچر متعارف کروانے پر غور شروع کردیا



اسلا م آ با د(نیوزڈیسک) : معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن کو کھولنے کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی واٹس ایپ ایپلی

کیشن کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکے گا ۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ 2.19.3 ورژن میں متعارف کروانے پر کام شروع کیا جا رہا ہے، اس سے قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا جو تاحال ڈیویلپمنٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ جس کے بعد اب واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر Authentication فیچر لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فونز میں دستیاب ہو گا۔ یہ فیچر ایپلی کیشن کے اندر ہی موجود ایک نئے سیکشن میں متعارف کروایا جائے گا۔ ایک مرتبہ فنگر پرنٹ فیچر کو فعال کرنے سے آپ اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن اور اس میں موجود پیغامات کو مکمل طور پر دوسروں کے ہاتھوں میں جانےسے بچا سکتے ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی مکمل ایپلی کیشن پر اپلائی ہو گا اور اس فیچر کے ذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیں بلکہ پوری ایپلی کیشن کو ہی محفوظ بنایا جا سکے گا۔ اس فیچر کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ موبائل فونز میں متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد اسے iOS میں بھی متعارف کروانے پر کام شروع کر دیا جائے

گا۔ واضح رہے کہ معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کو دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے ، وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved