اگرآپ ایک منٹ میں 60فل ایچ ڈی فلمیں ڈائون لوڈ کرناچاہتے ہیں تویہ سمارٹ فون خریدلیں



اپنے 4 جی فون کی اسپیڈ سے تنگ ہیں تو اچھی کبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ 5 جی اسمارٹ فون بھی لے سکیں گے۔لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ویرائزن نے اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ۔ مگر حقیقت میں یہ فائیو جی نہیں بلکہ فورجی ڈیوائس ہے جسے ایک موڈیولر کے ذریعے فائیو جی میں بدلا جاسکتا ہے۔یہ ہے موٹرولا کا

موٹو زی تھری فون، جو کہ گزشتہ سال اگست میں 4 جی فون کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کا ایک موٹو موڈ دیا جائے گا جو کہ اس ڈیوائس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کردے گا۔یہ فائیو جی موٹو موڈ موٹرولا زی تھری کو پہلے فائیو جی فون میں اس وقت بدل دے گا جب ویرائزن اس نئی نیٹ ورک سروس کو صارفین کے لیے پیش کرے گی۔اگست میں اسے متعارف کراتے ہوئے موٹرولا کا کہنا تھا کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔فائیو جی ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں ہر ملک میں دستیاب ہوگی، جس کی انٹرنیٹ اسپیڈ فورجی کے مقابلے میں کئی گنا تیز ہوگی جبکہ نیٹ ورک سروس بھی پہلے سے بہتر ہوجائے گی۔موٹو زی تھری گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے۔اس کے بیک پر آپ 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دریافت کرسکیں گے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔موٹو زی تھری میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون

835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ہیڈفون جیک تو اس میں موجود نہیں مگر ڈونگل کنورٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اب بات کرتے ہیں فائیو جی موٹو موڈیولر کی، جو کہ اس فون کو ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ کرسکے گا، یہ موٹو موڈ 2019 کے آغاز میں کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔موٹرولا کے مطابق فائیو جی موٹو موڈ کی بدولت اس فون کی ڈیٹا اسپیڈ 5 جی بی فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی یعنی ایک منٹ میں 60 فل ایچ ڈی فلمیں (اگر 4.84 جی بی کی ہوں) ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔یہ موڈیولر اٹیچ منٹ فرنٹ، سائیڈ اور بیک پر موجود 4 ملی میٹر ویو موڈیولز پر نصب کی جائے گی تاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکے۔فائیو جی نیٹ ورک پر بلاتعطل فور کے لائیو اسٹریم اور رئیل ٹائم وی آر کا تجربہ ممکن ہوگا مگر بیٹری پاور جلد ختم ہوگی، اسی لیے فائیو جی موٹو موڈ کے اندر 2000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی جائے گی۔جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویسے موٹو زی تھری فون حقیقی معنوں میں فائیو جی فون نہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اندر موجود نہیں ہوگی تاہم

موڈیولر کی مہربانی سے اسے اس تیزترین نیٹ ورک چلنے والے پہلے فون کا اعزاز ضرور مل گیا ہے۔اس فون کے فورجی ورژن کی قیمت 480 ڈالرز تھی مگر فائیو جی موڈیولر کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved