دجال کا ظہور قریب؟ موبائل فونز ظہور دجال کی علامت قرار



ماسکو : دجال کا ظہور قریب؟ موبائل فونز ظہور دجال کی علامت قرار ، روسی پادری کے مطابق دنیا بھر کے انسانوں کو قابو میں کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق روسی پادری پیٹریآرک کریل کا کہنا ہے کہ چرچ تکنیکی ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
روسی پادری پیٹریآرک کریل نے ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز اور اسمارٹ فون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے۔ یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ کس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات دنیا کے سینٹرل کنٹرول کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہوگا، جو پوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔ موبائل فونز کو ظہور دجال کی علامت قرار دیتے ہوئے روسی پادری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو قابو میں کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دجال کے ظہور کی نشانیوں کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے۔ دجال کے ظہور کی پیشن گوئی پر ناصرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی یقین رکھتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved