سکائپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل آسان کر دی، ایسا فیچر متعارف کرا دیا جو آپ کو ضرور پسند آئے گا



دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں لوگ اپنے پیاروں سے رابطے کیلئے ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن سکائپ کا استعمال کرتے ہیں مگر انہیں خیال رکھنا پڑتا ہے کہ ان کے پیچھے کا منظر شرمندہ کردینے والا نہ ہو مگر اب اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ویڈیو کالنگ سروس میں پس منظر دھندلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا

اعلان سکائپ کی جانب سے ایک بلاگ میں کیا گیا کہ رائٹ کلک یا سکائپ سیٹنگ کے ذریعے آپ اپنے پس منظر کو فوری طور پر دھندلا کرسکتے ہیں اور بس آپ ہی دوسری جانب واضح طور پر نظر آئیں گے۔یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا اس کمپنی نے گزشتہ سال مائیکرو سافٹ ٹیمز میں متعارف کرایا تھا اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کافی کارآمد بھی ہے۔جیسے سکائپ پر بات چیت کے دوران ارگرد لوگ گھوم رہے ہوں تو اس کا استعمال دوسروں کو آپ کے ماحول سے بے خبر رکھے گا۔اس فیچر کیلئے کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جسے انسانوں کی شناخت کی تربیت دی گئی جو آپ کے بال، ہاتھ اور بازو شناخت کرسکتا ہے تاکہ ان پر فوکس رکھ سکے۔مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین کیلئے دستیاب ہے تاہم موبائل فون صارفین کیلئے اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved