فیس بک سربراہ کا پرائیویسی برقرار رکھنے کیلیے بڑا اعلان



کیلی فورنیا(نیو زڈیسک) فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ میسیجنگ سروس کو قابل بھروسہ، محفوظ اور پرائیوسی کے مروجہ اصولوں کو برقرار رکھنے کے انقلابی اقدام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے مالک زکر برگ نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ میسیجنگ سروس کو

ایسے ڈھنگ میں ڈھالا جا رہا ہے جہاں صارفین کو نجی گفتگو کے دوران پرائیوسی کا پختہ یقین ہوگا اور وہ جانتے ہوں گے کہ ان کے پیغامات نا صرف محفوظ ہیں بلکہ ایک خاص مدت بعد پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔مارک زکر برگ نے مزید کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی میسیجنگ سروس کو خود سروس فراہم کرنے والے والا یا کوئی تیسرا فریق نہیں پڑھ سکے گا اور صارفین اپنے پیغامات کو ایک خود کار نظام کے تحت اپنی مرضی کے وقت پر ڈیلیٹ کرواسکیں گے۔فیس بک کے مالک اس حوالے سے جو اقدامات اُٹھا رہے ہیں اُن میں چیٹس کا محفوظ ہونا، کسی تیسرے فریق کا چیٹس نہ پڑھ پانا، پیغامات خاص مدت بعد خود بخود حذف ہوجانا اور ڈیٹا کی حفاظت شامل ہے۔ فیس بک یہ اقدامات حالیہ تنقید کے بعد اُٹھا رہا ہے جس میں صارفین کا ڈیٹا اور چیٹس لیک ہونے پر احتجاج کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved