موبائل فون کی قیمتوں میں 18ہزار روپے کاضافہ



اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے درآمدی موبائل فون مزید مہنگے کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 1800 سے ساڑھے 18 ہزار تک بڑھا دی ہے۔ جس کے بعد اب اسمارٹ فون کے بعد اب سستے موبائل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگے۔ حکومت کی جانب سے آمدن میں اضافہ کے لیے موبائل فونز کی ریگولیٹری

ڈیوٹی کے ڈھانچے میں پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔پاکستان میں اب موبائل فون خریدنے والوں کو 41 سو روپے سے زائد کے موبائل فونز پر ایک ہزار 8 سو روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جب کہ اس سے قبل 8 ہزار روپے کے موبائل فونز پر 250 روپے اور 18 ہزار روپے تک کے موبائل پر 5 سو روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد تھی۔ اسی طرح 48 ہزار روپے تک کے موبائل فونز پر 36 سو روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ساڑھے 69 ہزار روپے تک کے موبائل فونز کی قیمت 10 ہزار 5 سو روپے بڑھ گئی ہے جب کہ 70 ہزار روپے اور اس سے زائد کے موبائل فونز پر اب 18 ہزار 5 سو روپے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 18-2017 میں درآمدی موبائل کی شرح 847 ملین ڈالر سے زائد رہی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حکمران مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھائے لیکن غریبوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہئیے۔ یاد رہے کہ موبائل فون رحسٹریشن کا عمل جنوری میں ائیر پورٹ پر بحال کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ الیکٹرانک ڈیوائسز بالخصوص مہنگے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فونز پر ڈیوٹی ٹیکس عائد

کیا تھا۔حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی شرح کی جاری کی گئی تھی جس کے مطابق ایک سال میں ایک شہری کو بیرون ممالک سے 5 موبائل فونز منگوانے کی اجازت ہو گی جن میں سے ایک کو چھوڑ کر باقی 4 موبائل فونز پر 4 ہزار سے لے کر 83 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved