دنیا بھر میں فیس بُک سائٹ تاحال ڈاؤن، بحالی کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آرہا



واشنگٹن (نیوزڈیسک) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک تاحال ڈاؤن ہے اور اس کے بحال ہونے کے تاحال کوئی امکانات نظر نہیں آرہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بُک کو ڈاؤن ہوئے تقریباً دس گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے اور اسے اب تک سوشل نیٹ ورک کی میں ہونے والی سب سے بڑی اور زیادہ دیر تک رہنے والی خرابی قرار دیا جا رہا ہے۔ فیس بُک جو دنیا

کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے کو اس تمام تر خرابی سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی مقابل ویب سائٹ ٹویٹر کا رُخ کرنا پڑا جہاں فیس بُک نے صارفین کو ویب سائٹ کے ڈاؤن ہونے کی اطلاع دی۔ فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں بھی نیٹ ورکنگ کا مسئلہ درپیش رہا جبکہ صارفین کو پیغامات کی ترسیل میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فیس بُک ڈاؤن ہونے کی شکایت مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کی جہاں گذشتہ رات FacebookDown# اورInstagramDown# کے ہیش ٹیگ سب سے زیادہ ٹرینڈ کر رہے تھے۔ ٹویٹر صارفین نے ان ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے تصاویر بھی شئیر کیں جبکہ کچھ صارفین نے ویب سائٹ میں پیدا ہونے والی ممکنہ خرابی اور اس کے ڈاؤن ہونے کی ممکنہ وجوہات سے متعلق تبصرے اور قیاس آرائیاں بھی شروع کر دیں۔ فیس بک بند ہونے کے ساتھ ہی ادارے کے دفتر میں 700سے زائد شکایات موصول ہوئیں کہ سائٹ کام نہیں کر رہی۔ جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیس بُک انتظامیہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کچھ صارفین کو

فیس بُک اور فیس بُک کی دیگر ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ ہم اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ شاید فیس بُک پر کوئی سائبر حملہ ہوا ہے جس پر فیس بُک انتظامیہ نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved