ممتاز سائنسدان ، ماہرِ کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری



لندن(این این آئی)تاریخ کے ممتاز سائنسداں اور ماہرِ کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کردیاگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سکہ حکومتِ برطانیہ کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر 14 مارچ کو جاری کیا گیا ہے۔نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے۔ جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے۔ سکے کی پشت پر اسٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے جو بلیک ہول میں اینٹروپی کو ظاہر کرتی ہے یعنی بلیک ہول کے اندر انتشار بڑھتا چلاجاتا ہے۔ سب سے نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے جو بتدریک پھیل رہا ہے۔اس سے قبل چارلس ڈارون اور سر آئزک نیوٹن کے یادگاری سکے جاری کئے گئے ہیں اور یوں اسٹیفن ہاکنگ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بڑے سائنسدان ہیں۔ اس سے قبل اسٹیفن ہاکنگ کی بیٹی لوسی اور اس کے بھائی ٹِم نے سرکاری ٹکسال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکہ ڈھالنے کا عمل بھی دیکھا ۔ واضح رہے کہ اس سال کے اختتام تک اسٹیفن ہاکنگ کی یاد میں 50 پاونڈ کا نوٹ بھی جاری کیا جائے گا۔اسٹیفن ہاکنگ 22 سال کی عمر میں موٹر نیورون ڈیزیز کے شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں کی اکثریت نے ان کی زندگی کو بہت مختصر قرار دیا تھا لیکن نہ صرف اسٹیفن ہاکنگ زندہ رہے بلکہ اپنے حافظے کی بدولت کئی صفحات کی مساوات بھی درست لکھواتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بلیک ہول اور اس سے وابستہ کئی نظریات کو پروان چڑھایا اور اس کی مساوات بیان کی۔گزشتہ برس 14 مارچ کو اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال 76 برس کی عمر میں ہوا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved