عوام کی موجیں ختم ۔۔۔۔ 100 روپے کا موبائل کارڈ لوڈ کرنے پر اب کتنے پیسے آ ئیں گے ؟ نیا ٹیکس آرڈر جاری کر دیا گیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عدالت عظمیٰ نے سیلو لر کمپنیوں کی جانب سے سروس چارجز کے نام پر موبائل فون صارفین سے اضافی ٹیکس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے گزشتہ ایک سال کے دوران وصول کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
جبکہ کیس کو تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے انتظامی حکم کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ریڑھی والا، نان بیچنے والا ، پلمبر اور نائی موبائل فون پر ٹیکس کیوں کر دے، موبائل پر ٹیکس صرف وہی دے گا جو ٹیکس دہندہ ہو۔جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ موبائل پر ٹیکس معطل ہونے سے ہمارا 80ارب روپے کا ریونیو اکھٹا نہیں ہو سکا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام کیا ہے؟ ملک چلانے کیلئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے، اکھٹا کرنا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حکومت کیسے یہ طے کریگی کہ کون ٹیکس ادا کریگا اور کون نہیں ؟انہوں نے کہاکہ موبائل پر ٹیکس وہی دیگا جو ٹیکس دہندہ ہوگا، جو شخص مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا وہ ودہولڈنگ ٹیکس کیوں ادا کرے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 184(3)کے دائرہ کار میں آتا ہے؟تو انہوں نے کہا موبائل فون ٹیکس کا معاملہ مفاد عامہ کے معاملات میں نہیں آتا ، دوران سماعت ایک نجی موبائل کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موبائل کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے 10فیصد سروس چارجز ختم کر دیئے ہیں جس پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا 10فیصد سروس چارجز ختم کرنے پر کسی کوکوئی اعتراض ہے؟تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ موبائل ٹیکس کا معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کے زمرہ میں نہیں آتا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکس وصولی کے قوانین معطل کئےبغیر ٹیکس وصولی کیسے معطل ہو سکتی ہے؟



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved