کیا آپ کے دوستوں میں سے کوئی لڑکی آپ پر مرتی ہے؟ اب فیس بک آپ کو بتائے گا



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر لوگ ایک دوسرے کے ’فرینڈ‘ تو بنتے ہیں لیکن یہ کسی کو کبھی معلوم نہیں ہو پاتا کہ کون سا لڑکی یا لڑکا (صارف کی صنف کے اعتبار سے)دوستی سے آگے بڑھ کر محبت کا تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ اب فیس بک اس کا بھی انتظام کرنے جا رہا ہے، جس سے صارفین کو معلوم ہو جایا کرے گا کہ ان کی فرینڈ لسٹ میں

موجود کون سا شخص ان پر مرتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک نے ایک نیافیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر دراصل ایک ’ڈیٹنگ ایپلی کیشن‘ ہے جس کا نام ’سیکرٹ کرش‘ (Secret Crush)ہے۔ یہ ایپلی کیشن الگ سے نہیں بلکہ فیس بک کی موجودہ ایپلی کیشن کے اندر ہی کھلے گی۔ تاہم صارفین کو اس کے لیے الگ سے پروفائل بنانی ہو گی۔ یہ فیچر اب تک 19ممالک میں متعارف کرایا جا چکا ہے اور رواں سال کے اختتام تک باقی ممالک میں بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد آپ کو فیس بک کی ایپلی کیشن میں ’سیکرٹ کرش‘ کا آپشن نظر آنے لگے گا۔ جب آپ اس آپشن پر کلک کریں گے تو اسی ایپلی کیشن میں ایک نئی ایپلی کیشن کا پیج کھل جائے گا جہاں آپ کو اپنی ’ڈیٹنگ‘ پروفائل بنانے کو کہا جائے گا۔ یہ پروفائل بنانے کے بعد آپ اپنے کسی بھی فیس بک فرینڈ میں دلچسپی ظاہر کریں گے اور یہ ایپلی کیشن اس شخص کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آپ کے ’ارادوں‘ سے آگاہ کرے گی۔ اگر اسے بھی آپ میں دلچسپی ہوئی تو وہ بھی جواب میں آپ میں دلچسپی ظاہر کرے گا اور ایپلی کیشن آپ کو ملا دے گی۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کا یہ نیا

فیچر بہت سوں کو شاید پسند آئے لیکن کچھ لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے آنے سے لوگوں کی پرائیویسی داﺅ پر لگ جائے گی اور لوگوں کو شرمساری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved