دلہا اپنی شادی پر دلہن کے ساتھ بیٹھ کر پب جی گیم کھیلتا رہا۔ ویڈیو وائرل



اسلام آباد(ویب ڈیسک )آن لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی (PUBG) نے دنیا بھر کےنوجوانوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دلہا کو اپنی شادی کی تقریب میں پب جی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ دلہا پب جی کھیل رہا ہے جبکہ دلہن اس کے ساتھ بیٹھی ہے اوردلہا کی اس حرکت

پر بظاہر ناخوش نظر آرہی ہے۔ایک موقع پر جب گیم کھیلنے میں مگن دلہا کو تحفہ پیش کیا جاتا ہے تو وہ اسے بھی پیچھے کر دیتا ہے۔یہ ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹوک پر شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی۔ اس کا ایک ورژن فیس بک پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا، جہاں اسےاب تک پانچ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب فلم بند کی گئی تھی۔یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دلہا نے یہ ویڈیو جان بوجھ کر بنوائی ہے یا یہ اصل واقعہ ہے لیکن اس ویڈیو سے انٹرنیٹ صارفین کافی محظوظ ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے دلہا کے بارے میں لکھا کہ وہ پرو پلیئر ہے، اسے پریشان نہ کریں۔ مقبول گیم پب جی پر بھارتی ریاست گجرات میں پابندی ہے۔ پابندی کی وجہ گیم کا صارفین کے برتاؤ اور زبان پر اثرانداز ہونا ہے۔

https://www.facebook.com/Ishare4/videos/579163512603324/



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved