موبائل فون کمپنیوں ہواوے اور ایپل کی لڑائی میں چین کے لوگوں نے ‘زندہ قوم’ ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا



چین : امریکہ کی جانب سے چین کی ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر پابندی کے بعد چین کے باسیوں نے امریکی کمپنی ایپل کی منصوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی دو بڑی طاقتوں چین اور امریکہ کی اقتصادی جنگ میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔اور اس کے اثرات کے دیگر ممالک بھی محسوس کر رہے ہیں۔
ٹویٹر کی طرز پر چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے پر پابندی کے مسودے پر دستخط کرنے کے حوالے سے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تمام امریکی ٹیلی کام کمپنیوں پر اجازت کے بغیر غیر ملکی سازو سامان خریدنے اور نصب کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

ایک علیحدہ حکم نامے میں چین کی ٹیلی کام کمپنی پر امریکی مصنوعات کی خرید پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
تاہم اب چین کے لوگوں نے ایپل کی منصوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے،ٹویٹر پر ایک چینی صارف نے کہا کہ ہواوے کے موبائل فونز ایپل سے قدرے بہتر ہیں تو پھر ہم لوگ کیوں ایپل کے فونز استعال کریں۔ایک سروے کے مطابق چینی صارفین کے بائیکاٹ کے بعد سے ایپل کی فروخت میں 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جب کہ ہواوے کی سیل میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایک تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ایپل کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے چین پر لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے فونز پر گوگل سروسز بند کر دی ہیں اور امریکی حکومت نے ہنگامی طور پر ملک میں موجود تمام آلات میں موجود ہواوے کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔
معروف موبائل کمپنی ہواوے کی اینڈرائیڈ سسٹم اور گوگل تک رسائی معطل کر دی گئی جس کے بعد ہواوے کمپنی کی جانب سے پہلے بیان میں کہا گیا کہ ہواوے نے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سسٹم کی ترقی اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اینڈرائیڈ کے اہم شراکت دار ہونے کی حیثیت سے ہم نے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ان کے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ کام کیا جس سے صارفین اور انڈسٹری دونوں کو ہی فائدہ ہوا۔
اس کے بعد ہواوے نے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ چینی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو کر اپنے کروڑوں صارفین کیلئے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہواوے کمپنی نے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔ ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم 2012 سے تیار کیا جا رہا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved