لاہوریوں کیلئے خوشخبری۔۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنانے کا اعلان کردیا



لاہور: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔ فواد چوہدری نے کہا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی زمین کو واگزار کرایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے لاہور میں ایک شان دار سائنس میوزیم بنایا جائے گا۔

آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائ کا فیصلہ کیا ہے، انشااللہ٘ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے۔
اس سے پہلے فواد چودری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان چاند دیکھنے کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا موقف وہ ہے جو سامنے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کرا سکتی، رویت ہلال کمیٹی کا کام سفارشات دینا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کے دفتر کو قمری کیلنڈر بھیج دیا ہے اور اگر اب حکومت کوئی ایکشن نہ لے اور اس حوالے سے گائیڈ نہ کرے تو قوم تقسیم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم پر اگر حکومت لوگوں کو اکٹھا نہ کرسکی تو یہ بڑا نقصان ہوگا۔
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی زمین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائ کا فیصلہ کیا ہے، انشااللہ٘ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے۔‘‘ اس سے پہلے بھی فود چوہدری لاہور میں سائنس میوزیم بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved