پیر , جون 14 2021
صفحہ اول / ٹیکنالوجی / آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم کیوں ہورہی ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم کیوں ہورہی ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

ایپل کے آئی فونز کی نئی اپڈیٹ آنے کے بعد آی فون استعمال کرنے والے متعدد صارفین کو ایک عجیب سی مشکل کا سامنا ہے اور وہ یہ ہے موبائل کی بیٹری کا جلد ختم ہو جاتی ہے جبکہ چارجنگ کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

میک ریومرز کاکہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے ایپل ڈویلپرز فورمز اور ایپل سپورٹ فارم میں صارفین کی شکایات کی کافی پوسٹس کی گئی ہیں۔ جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو یہ مسئلہ اس وقت پیش آیا جب ڈیوائسز کے سوفٹویر کو آئی او ایس 14.2 کو پر اپ گریڈ کیا گیا۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد سے بیٹری ہیلتھ میٹرک میں نمایاں کمی نظر آئی جبکہ دیگر نے مطابق کہ ان کے آئی فونز چارجنگ کے دوران یا عام استعمال کے دوران بھی بہت زیادہ گرم ہوجاتے ہیں۔

یہ مسئلہ آئی فونز کے مختلف ماڈلز اور اس کے ساتھ ساتھ آئی پیڈز میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

کچھ افراد کے مطابق اگر آئ فون کو صرف کال یا ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے تب بھی اسکی بیٹری بہت تیزی سے کم ہوتی ہے۔ اور کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا اگر است بلکل ہی استعمال نہ کیا جائے تب بھی اسکی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے۔

ایپل کی جانب سے یہ آئی او ایس 14.2 کی اپڈیٹ نومبر کے شروع میں جاری کی گئی تھی، جس میں کچھ اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی گئی تھیں۔ ان سیکورٹی اپ ڈیٹس کے علاوہ اد میں نئے ایموجی اور دیگر معمولی اپ ڈیٹس بھی کی گئی تھیں۔

تاہم ایپل کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ میں بیٹری کے مسائل کے حوالے سے کسی اپ ڈیٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اس سوال کا جواب ڈھونڈنا ابھی مشکل کام ہے کہ اس پریشانی کا سامنا کتنے افراد کو ہے، تاہم اب تک سیکڑوں شکایات ضرور دیکھنے کو ملی ہیں۔

لاکھوں آئی فونز اس وقت بھی آئی او ایس 14.2 پر چل رہے ہیں مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال اس مسئلے بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.