48 میگا پکسل کیمرے سے لیس پہلا اسمارٹ فون



لاہور: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی شیاؤمی دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ رواں برس کے شروع میں سونی اور سام سنگ نے اپنے، اپنے 48 میگا پکسل اسمارٹ فون سنسرز متعارف کرائے تھے تاہم کسی فون میں سب سے زیادہ میگاپکسل کا ریکارڈ نوکیا لومیا 1020 کے پاس تھا جس میں 41 میگاپکسل کیمرہ استعمال

کیا گیا۔ حال ہی میں ہیواوے نے میٹ 20 پرو اور پی 20 پرو میں 40 میگا پکسل کیمرے دیئے اور اب لگتا ہے کہ میگا پکسل کی جنگ پھر شروع ہورہی ہے اور شیاﺅمی نیا ریکارڈ بنانے والی ہے۔ شیاؤمی کے صدر لین بن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر بدھ کو ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک فون کی کلوزاپ تصویر ہے اور اس پر 48 میگا پکسل کیمرہ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش نمایاں ہیں۔ یہ تو واضح نہیں کہ اس فون میں کتنے کیمرے دیئے جائیں گے مگر تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون کے بیک پر اوپری بائیں کونے پر ہوگا۔شیاؤمی کے صدر نے فون کی تفصیلات تو نہیں بتائیں مگر یہ ضرور کہا کہ یہ فون جنوری میں متعارف ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو شیاؤمی کے حصے میں دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز آجائے گا جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر یہ سونی یا سام سنگ میں سے کسی کا تیار کردہ ہوگا۔ بہت زیادہ روشنی میں بھی 48 میگا پکسل ریزولوشن ہموار ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ تفصیلات غائب نہیں ہوں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved