ہفتہ , فروری 20 2021
صفحہ اول / ٹیکنالوجی / اب موبائل فونز پاکستان میں بنیں گے۔ چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

اب موبائل فونز پاکستان میں بنیں گے۔ چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

لاہور، پاکستان میں موبائلوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کےساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

لاہور میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے ہوا۔یہ چینی کمپنیاں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کے لئے پلانٹ لگائیں گی۔

شروعات کے طور پرچینی کمپنیاں اس منصوبے میں تقریبا 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال کے مطابق مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار کئے جائیں گے۔

انہوں نے دونوں چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ا سمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے بہت سارے ملکی وغیر ملکی کاروباری لوگ اور سرمایہ کار پنجاب کی جانب رخ کررہے ہیں۔

انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کو منظور کیا تھا۔ پالیسی سے مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

خوش قسمتی سے مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے پاکستان میں تقریباً 2 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک پاکستان عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔ عالمی مارکیٹوں میں ‘میڈ ان پاکستان’ کا برانڈ بھی مشہور ہو گا۔

ایک سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔ لوکل اور مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری سے پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.