کیابھارتی فوجی ہم جنس پرستی کا شکار ہیں؟ بھارتی آرمی چیف کا ایسا جواب کہ دُنیا بھر میں بھارتی فوج کا مذاق بن گیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک ) سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والے بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بھارتی فوج جس نے پہلے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کے دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوایا، اب اسی بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف نے ایک بار پھر میڈیا پر سنسنی

پھیلا دی ہے۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے۔ایک صحافی نے اچانک بھارتی آرمی چیف سے بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی سے متعلق سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑ گئیں۔جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جب کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایل او سی پر پاکستانی حدود میں جاسوسی کا اعتراف کر لیا۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شہری آبادی ایل او سی کے قریب ہے۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ وہ ایل او سی پر فائرنگ کرتے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے ہمارے 2 کواڈ کاپٹرزگرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کواڈ کاپٹرز جاسوسی کے لیے بھجوائے تھے۔واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس طیارے مار گرائے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں پے درپے ناکامیاں سمیٹنے کے بعد دہشت گرد سوچ رکھنے والا بھارت پاگل ہو چکا ہے۔

بھارت کی سرکار کسی نہ کسی طرح پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے۔گزشتہ دنوں بھارت کے وزیراعظم مودی نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دھمکی کے بعدلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک جاسوس ڈرون پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved